ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے پور میں تین سال کی بچی سے آبروریزی، ملزم ’فرار‘ 

جے پور میں تین سال کی بچی سے آبروریزی، ملزم ’فرار‘ 

Wed, 04 Jul 2018 12:48:32    S.O. News Service

جے پور4جولائی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) جے پور کے کنوتا تھانہ علاقہ میں گھر کے باہر کھیل رہی تین سال کی ایک بچی کے ساتھ کل رات پڑوس میں رہنے والے 20 سالہ ایک درندہ نوجوان نے مبینہ طور پر بدفعلی کیا اور فرار ہو گیا۔

تھا نہ انچارج گوری شنکر بوہرا نے آج بتایا کہ مال پورہ چوک رہائشی تین سالہ معصوم دوسرے بچوں کے ساتھ کل رات گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ اسی دوران پڑوسی نوجوان پون ریگر نے بچی کو ویران علاقے میں لے جاکر اس کے ساتھ منھ کالا کیا اور فرار ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچی کے شور مچانے پر والدین وہاں پہنچے اور انہوں نے بچی کو زخمی حالت میں جے پور کے جے کے لون ہسپتال پہنچایا۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کے والد کی جانب سے درج شکایت کی بنیاد پر ملزم پون ریگر 20 کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376 اور پوکسو کے تحت مقدمہ درج کر کیا گیا ہے۔

ملزم کی تلاشی کیلئے پولیس ٹیم کو مختلف مقامات پر بھیجے گئے ہیں۔جے پور کے جے کے لون ہسپتال کی ڈاکٹر ارچنا سنار نے بتایا کہ متاثرہ کی حالت بہتر ہے اور فی الحال کسی قسم کے آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ 


Share: